Wednesday, April 24, 2024

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فارن کرنسی کے حصول پر ٹیکس لگنے کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فارن کرنسی کے حصول پر ٹیکس لگنے کا امکان
June 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فارن کرنسی کے حصول پر ٹیکس لگنے کا امکان ہے۔ صنعتی امپورٹرز کو ٹیکس کے بدلے لوکل کرنسی میں پیداواری اخراجات پر چھوٹ دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال میں بجٹ اہداف کیسے حاصل کرنا ہے؟؟؟؟ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ ریونیو خسارے سے بچنے کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا۔ قوانین میں تبدیلیوں سے 5 ہزار کے ممکنہ ٹیکس ہدف میں سے اضافی 575 ارب روپے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ انکم ٹیکس سے متعلق قانون تبدیل کرکے 100 ارب روپے بینکنگ سیکٹر سے حاصل کیے جائیں گے جبکہ انتظامی امور کے ذریعے بھی کم از کم 100 ارب بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ فارم ہاؤسز اور لگژری ہاؤسز سے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 60 لگژری درآمدی اشیاء پر بھی اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان میں گاڑیاں اور سرامکس کی اشیاء شامل ہونگی۔ پٹرولیم  لیوی کو بھی مزید بڑھایا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشینری کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی 3 فیصد کم کی جائے گی۔ 690 صنعتی اشیاء پر ڈیوٹی کم کرکے صنعتوں کو مدد دی جائے گی۔