Thursday, April 25, 2024

آئندہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی کی مدت میں توسیع کا امکان

آئندہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی کی مدت میں توسیع کا امکان
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مراعات کے بنیادی ڈرافٹ میں ردو بدل کردیا گیا۔ تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی کی مدت میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، آئی ایم ایف نے اسکیم کی توسیع پر اعتراض واپس لے لیا۔ 30 جون کو ختم ہونیوالی ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر تک دستیاب رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، ا سکیم کے تحت 140 ارب روپےکے 350  منصوبے رجسٹرڈ ہوئے۔ مدت میں توسیع کیلئے صدارتی آرڈیننس میں ترمیم کی جائے گی۔

چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعت و کاروبار کے لیے ڈرافٹ پیکج پر کام روک دیا گیا۔ اب اس پیکج پر عالمی بینک سے بجٹ کے بعد نئے مذاکرات ہونگے۔ پری بجٹ مذاکرات میں پیکج کی شرائط، حدود اور شعبوں کا تعین کر لیا گیا تھا۔