Friday, April 26, 2024

اوینجرز اینڈ گیم اواتار کاریکارڈ توڑنے کے قریب ‏

اوینجرز اینڈ گیم اواتار کاریکارڈ توڑنے کے قریب ‏
May 13, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) اوینجرز اینڈ گیم اواتار کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی ، کامک سیریز ایونجرز اینڈ گیم نے دو ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر کا عالمی بزنس کر لیا  ، جادوئی دنیا کا جاسوس بھی میدان میں آگیا، پوکے مون ڈیٹکٹو پکاچو ویڈیوگیمز پر مبنی ریکارڈ توڑ فلم بن گئی۔ کامک سیریز اوینجرز اینڈ گیم  کا ریکارڈ توڑ بزنس جاری ہے، فلم نے رواں ہفتے مزید چھ کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد اس کی مجموعی کمائی دو ارب اڑتالیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ایونجرز اینڈ گیم نے ٹائی ٹینک ڈبونے کے بعد معروف ہدایتکار جیمز کیمرون کیلئے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجادی جن کی فلم اواتار نے دنیا بھر میں دو ارب 87 کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ ویڈیو گیمز کی دنیا کا جاسوس بھی آتے ہی چھاگیا، پوکے مون ڈیٹکو پکاچو نے صرف تین روز میں پانچ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمالیے جو کسی بھی ویڈیو گیم پر مبنی فلم کا ریکارڈ بزنس ہے۔ [caption id="attachment_223220" align="alignnone" width="500"]‏ پوکے مون ڈیٹکو پکاچو ‏ ‏ پوکے مون ڈیٹکو پکاچو ‏[/caption]   اس سے قبل یہ اعزاز فلم لارا کرافٹ ٹامب ریڈر کے پاس تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی چار کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر کامیڈی فلم دی ہسل ہے،جس نے دس مئی سے اب تک ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔