Tuesday, May 21, 2024

اویل او سی پر اشتعال انگیزی ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج

اویل او سی پر اشتعال انگیزی ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج
September 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (اویل او سی  ) پر اشتعال انگیزی پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلووالیا  کو طلب کر لیا ، ایل او سی پر مسلسل اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج  ریکارڈ کرایا گیا اور کہا گیا کہ   فائر بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ،بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے ۔۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلووالیا  کو دفتر خارجہ طلب کیا ، بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے زور دیا کہ بھارت 2003 کی فائر بندی انتظام کا احترام کرے ، دانستہ طور پر  شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی اقدام انسانی عظمت، عالمی انسانی حقوق اور قوانین کیخلاف ہے جبکہ بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔ بھارتی افواج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر 6 ستمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 4 نہتے شہری شدید زخمی ہوئے ۔ترجمان کے مطابق بھارتی افواج ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں ۔