Tuesday, April 23, 2024

اویس نورانی کے بھارتی بولی بولنے پر حکومتی ترجمانوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت

اویس نورانی کے بھارتی بولی بولنے پر حکومتی ترجمانوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت
October 26, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)پی ڈی ایم  کے جلسے میں اویس نورانی  بھارتی بولی بولنے لگے، کہا کہ  ہم چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو ۔

اویس نورانی کے نعرے پر حکومت کا سخت ردعمل  سامنے آیا ، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ  پی ڈی ایم قیادت پر بغاوت کا مقدمہ بنتا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان  نے اویس نورانی کے بیان  کوکمپنی کا اثرقرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے یا بی جے پی کا ۔

ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ اویس نورانی اور پی ڈی ایم نےآج آئین کی سنگین خلاف ورزی کر دی ہے۔ اویس نورانی نے ریاست کو توڑنے کی بات کی ۔

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے اویس نورانی کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔