Thursday, April 25, 2024

اوہائیو کے چڑیا گھر میں میں مادہ چیتے کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش، سائبیرین چیتوں کی یہ نسل معدومی کے خطرات سے دوچار

اوہائیو کے چڑیا گھر میں میں مادہ چیتے کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش، سائبیرین چیتوں کی یہ نسل معدومی کے خطرات سے دوچار
April 24, 2015
اوہائیو (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو کے ایک چڑیا گھر میں مادہ چیتے کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ دو روز قبل پیدا ہونے والے ننھے بچوں کو مادہ چیتے نے چھوڑ دیا ہے جس کے بعد تینوں بچوں کو جانوروں کا خیال رکھنے والی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مناسب انداز میں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ سائیبرین نسل کے یہ چیتے جسامت کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑے چیتے ہیں جن کی نسل کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ بہت زیادہ شکار کئے جانے کے باعث سائیبرین نسل کے چیتوں کی تعداد  بہت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ روس میں ان چیتوں کی تعداد چار سو سے بھی کم ہو گئی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ان کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔