Saturday, April 20, 2024

اوگمینٹڈ کلائمبنگ وال : نئی ٹیکنالوجی نے گیمز کھیلنے کا طورطریقہ بدل ڈالا

اوگمینٹڈ کلائمبنگ وال : نئی ٹیکنالوجی نے گیمز کھیلنے کا طورطریقہ بدل ڈالا
September 21, 2016
لندن (ویب ڈیسک) گیمز بنانے والی کمپنیاں اپنے صارفین کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل نت نئی گیمز تیار کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں۔ حال میں ورچوئل رئیلٹی پر مبنی گیمز بھی میدان میں آ چکی ہیں۔ غرض بچوں اور ہر عمر کے گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے نت نئی ٹیکنالوجی پر مبنی گیمز مارکیٹ میں دھڑادھڑ آ رہی ہیں۔ مگر اب اوگمینٹڈ کلائمبنگ نامی کمپنی نے گیم کھیلنے کا انداز ہی بدل ڈالا ہے۔ کمپنی نے ایک ایسی دیوار متعارف کرائی ہے جس پر چڑھ کر گیم کھیلی جائے گی۔ ایسی گیم متعارف کرانے کا مقصد ایک طرف جہاں صارفین کو تفریح فراہم کرنا ہے وہاں انکی فٹنس کا معیار بہتر کرنا بھی ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اوگمینٹڈ کلائمبنگ وال کوفروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔