Thursday, April 25, 2024

اوگرا کی گیس کمپنیوں کے لیے گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری

اوگرا کی گیس کمپنیوں کے لیے گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری
July 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 6 فیصد کمی مقرر کی گئی۔ اوگرا کی جانب سے سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت 6 میں  فیصد کمی  کی گئی ہے ۔ نئی قیمت 623 روپے 31 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ سوئی ناردن کے لیےاس سے قبل قیمت 664 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ سوئی نادرن نے اپنی درخواست میں گیس کی قیمت میں 106 فیصد اضافہ مانگا تھا۔ اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں دو فیصد کمی کے بعد 750 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی  ہے ۔ سوئی سدرن کی اس سے قبل قیمت 796 روپے 18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ سوئی سدرن نے اپنی درخواست میں گیس کی قیمت 17.4 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اوگرا نے نئی گیس قیمتوں کے حوالے سے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو  بھی ارسال کر دیا ۔