Friday, April 19, 2024

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش ، سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش ، سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال
September 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کر دی گئی، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جائے گا۔