Friday, April 26, 2024

اوگرا کی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد

اوگرا کی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد
September 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اوگرا کی پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کر دی گئی۔ و فاقی کابینہ نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں مزید ایک ماہ کےلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ دو روز قبل اوگرا نے وزیر اعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی تھی۔ سمری میں پٹرول دو روپے ساٹھ پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے چھیالیس پیسے، مٹی کا تیل تین روپے، لائٹ ڈیزل دو روپے اسی پیسے اور ہائی آکٹین چار روپے پچاس پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔