Friday, May 17, 2024

اوگرا کی پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

اوگرا کی پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز
May 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔ پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ عید سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا تحفہ تیار ہو گیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔ پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اضافے کی صورت میں نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ  69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کے بعد مٹی کی تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے  فی لٹر تجویز کر دی گئی ہے۔