Wednesday, May 8, 2024

اوگرا کی پٹرول 6 پیسے، مٹی کا تیل 66 پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز

اوگرا کی پٹرول 6 پیسے، مٹی کا تیل 66 پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز
January 30, 2020

 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش جبکہ پٹرول 6 پیسے، مٹی کا تیل 66 پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 10 پیسے لٹر اضافے کی سفارش بھی کی گئی۔

سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول 6 پیسے کمی سے 116روپے 60 پیسے ‏سے کم ہو کر 116 روپے 54 پیسے ہو جائے گا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 129 روپے ‏‏73 پیسہ، مٹی کا تیل 98 روپے 79 پیسہ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85 روپے ‏‏61 پیسے ہوجائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا ‏اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔ عالمی منڈی میں رواں ماہ خام تیل کی قیمتوں میں 9 ‏ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔