Friday, March 29, 2024

  اوگرا کی سمری مسترد ،پٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی کمی

   اوگرا کی سمری مسترد ،پٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی کمی
July 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز) حکومت نے اوگراکی سمری مسترد کرتےہوئے صارفین کو مجوزہ ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں صرف  ایک روپے 3 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48 پیسے فی لٹر کمی کی تھی لیکن حکومت نے 2روپے اسی فیصد کا ریلیف عوام کو دیا ۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لٹر کم تجویز کی گئی تھی لیکن حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں صرف 4 روپے 83 پیسے کا ریلیف دیا۔