Sunday, May 12, 2024

اوگرا کی سمری مسترد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوگرا کی سمری مسترد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
October 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کر دی، قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیش کی تھی جسے حکومت نے مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ قیمتوں پر برقرار رہیں گی۔