Saturday, April 20, 2024

اوگرا نے گیس کمپنیوں کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا نے گیس کمپنیوں کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

سوئی ناردرن کیلئے اگست میں ایل این جی کی قیمت 13.21 ڈالر اور سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی، اوگرانے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جولائی میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔