Tuesday, April 16, 2024

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا نے 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری میں اوگرا نے حکومت کو تین تجاویز دے دیں۔ بتایا عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی اور گزشتہ ماہ کی نسبت قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی۔ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 سے 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دے دی۔ یہ بھی کہا کہ لیوی بڑھانے کی صورت میں بھی 4 روپے فی لٹر کا ریلیف عوام کو دیا جاسکتا ہے جبکہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ آئندہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا۔