Saturday, April 20, 2024

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لٹر اضافے کی سمری بھجوا دی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لٹر اضافے کی سمری بھجوا دی
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عوام ہوجائیں تیار، پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لٹر اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی جائیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔