Thursday, March 28, 2024

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی
October 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی نئی قیمتوں کا اطلاق حکومتی منظوری کے بعد یکم نومبر سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی  جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 3 روپے 34 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے  مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی اور   لائٹ ڈیزل آئل کی قمیت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31 اکتوبر کو کرے گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔