Monday, September 16, 2024

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کردی

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کردی
February 15, 2017

اسلام آباد (92نیوز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج ہی کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے تین پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 16روپے 17 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 53پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ اوگرا کی سفارشات کا جائزہ کے کر آج شام حتمی فیصلہ کرے گی۔