Saturday, May 4, 2024

اوگرا نے پٹرول 2روپے 59پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے 48پیسے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کر دی

اوگرا نے پٹرول 2روپے 59پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے 48پیسے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کر دی
July 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) او گرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ پیٹرول 2 روپے 69 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سفارشات کے مطابق اگست کے مہینے کےلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز کی حتمی منظوری کل وزیر خزانہ دیں گے اور اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ اگر یہ سفارشات منظور ہو گئیں تو اگست میں پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 81 روپے 63 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 58 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اوکٹین 82 روپے 81 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 55روپے 18 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔