Thursday, September 19, 2024

اوگرا نے ملک میں گیس کے بد ترین بحران کی گھنٹی بجا دی

اوگرا نے ملک میں گیس کے بد ترین بحران کی گھنٹی بجا دی
February 18, 2018

کراچی (92 نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں گیس کے بحران کی گھنٹی بجا دی ۔
12 سال بعد ملک میں گیس کی سپلائی صرف برائے نام ہو گی ۔ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی یومیہ طلب 6 ارب، پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے ۔ 2030 میں یہ ڈیمانڈ 8 ارب سے بھی بڑھ جائے گی جبکہ یومیہ پیداوار صرف 1 ارب کیوبک فٹ ہو گی ۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ 12 سال میں گیس ذخائر 75 فیصد تک کم ہو جائیں گے ۔ گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے نئے ذخائر کی دریافت نا گزیر، ساتھ ہی ساتھ درآمدی گیس پر بھی انحصار کرنا ہو گا ۔