Sunday, May 19, 2024

اوگرا نے عید سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی

اوگرا نے عید سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
May 31, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ اوگرا نے عید سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں  کمی کردی۔

 ملک بھر میں ایل پی جی کے گھر یلو سلنڈر پر 181 روپے کی کمی کر دی گئی۔ جون کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت کمی کے بعد 1399 روپے ہو گئی۔ مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1580 روپے مقرر تھی۔ اوگرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 دوسری طرف اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔ پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

 پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اضافے کی صورت میں نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ  69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کے بعد مٹی کی تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے  فی لٹر تجویز کر دی گئی ہے۔