Friday, March 29, 2024

اوگرا نے سوئی ناردرن کے ٹیرف میں151 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دے دی

اوگرا نے سوئی ناردرن کے ٹیرف میں151 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دے دی
March 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے سوئی ناردرن کے ٹیرف میں151 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے ٹیرف میں 70 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ اوگرا نے دونوں کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔ قرار دیا کہ 27 ستمبر 2018 کو گیس کی قیمتوں میں ہونے والا مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا گیا جس کے باعث دونوں گیس کمپنیوں نے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواستیں دائر کیں۔ اوگرا نے حکومت کو دو آپشنز بھی دے دئیے اور کہا منظور کردہ ٹیرف صارفین پر منتقل کرے یا سبسڈی دے۔ اگر ایسا نہ کیا تو کمپنیوں کو 170 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔