Wednesday, April 24, 2024

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کا اضافہ کر دیا

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کا اضافہ کر دیا
June 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ نئی قیمت 113 روپے 98 پیسے فی کلو ہو گئی۔ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 3.98 روپے فی کلوگرام اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 46.76 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان بھی کر دیا۔ اوگرا نے جولائی کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1345.07 روپے مقرر کر دی ۔ جون کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1298.31 روپے تھی۔