Sunday, September 8, 2024

اوگرا نے اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر کام شروع کر دیا

اوگرا نے اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر کام شروع کر دیا
March 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی سے خام تیل 36 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خریدا جارہا ہے۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ کا آغازکر دیا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات گزشتہ ماہ میں خریدے گئے خام تیل کی شرح پر ہوں گی۔ گزشتہ ماہ خام تیل 29 اور 30 ڈالر فی بیرل میں خریدا گیا اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات 28 مارچ کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں گی۔