Saturday, April 27, 2024

اوگرا نے 10 کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیا

اوگرا نے 10 کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیا
January 12, 2017

اسلام آباد (92نیوز) اوگرا نے دس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیا۔ پی ایس او اور شیل کو صرف سندھ میں پٹرول پمپس لگانے کی اجازت ہوگی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ٹوٹل، پارکو، اٹک پٹرولیم، بائیکو، باقری، حسکول، عسکرآئل، ایڈ مور، سیزآئل اور گیس اینڈ آئل پر ملک بھر میں نئے پمپس لگانے کی پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پابندی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس مطلوبہ بیس دنوں کے آئل سٹوریج پوری نہ ہونے کے باعث عائد کی گئی ہے اور فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی کو مطلوبہ سٹوریج حاصل کرنے سے قبل نیا پمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوئی بھی کمپنی اوگرا کی منظوری کے بغیر نئے پٹرول پمپس تعمیر نہیں کر سکتی۔