Saturday, April 20, 2024

اوکلاہوما: داعش کیخلاف آپریشن کے دوران مارے جانیوالے امریکی فوجی کی میت ڈیلاور لائی گئی، چاق وچوبند فوجیوں کی سلامی

اوکلاہوما: داعش کیخلاف آپریشن کے دوران مارے جانیوالے امریکی فوجی کی میت ڈیلاور لائی گئی، چاق وچوبند فوجیوں کی سلامی
October 25, 2015
عراق میں کرد یرغمالیوں کی رہائی کیلئے داعش کیخلاف کمانڈو آپریشن کے دوران مارے جانیوالے امریکی کمانڈو فوجی جوشوا ویلر کی میت ڈیلاور لائی گئی ہے۔ آنجہانی امریکی کمانڈو ماسٹر سارجنٹ جوشوا ویلر کی میت کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی علاقے میں کی جائیگی۔ اس کی میت کے تابوت کو امریکی پرچم میں لپیٹ کر خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا لایا گیا۔ اس موقع پر جوشواویلر کی اہلیہ، چار بچے، دادا، دادی کے علاوہ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر اور دیگر فوجی حکام بھی موجود تھے۔ تابوت جہاز سے نکال کر فوجی گاڑی میں رکھا گیا تو چاق وچوبند فوجیوں نے اسے سلامی پیش کی۔ انتالیس سالہ ویلر کا تعلق اوکلا ہوما کے علاقے رولینڈ سے تھا اور وہ دو ہزار گیارہ کے بعد سے عراق میں کام آنیوالا پہلا امریکی فوجی ہے۔ جوشوا ویلر کو بہادری کے بے مثال مظاہرے پر پرپل ہارٹ کے فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس نے عراق اور افغانستان میں سترہ فوجی مشنوں میں حصہ لیا اور گیارہ بار برونز سٹار میڈل حاصل کیا۔