Friday, April 26, 2024

اوکلاہوما : بیشتر مشرقی علاقے گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی لپیٹ میں آگئے

اوکلاہوما : بیشتر مشرقی علاقے گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی لپیٹ  میں آگئے
May 10, 2016
اوکلاہوما(ویب ڈٰیسک)امریکی ریاست اوکلا ہوماکےبیشتر مشرقی  علاقے   گرج چمک کے ساتھ  شدید بارشوں کی زد میں ہیں جبکہ کیٹی  کے علاقے میں کم شدت کے بگولے سے وسیع پیمانے پر تباہی  ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سی بی ایس  نیوز سے منسلک ایک ٹیلی ویژن کے مطابق  پیر کو اوکلاہوما میں   بگولوں کے دو طوفان  آئےجن سے وائن ووڈ کے علاقے میں  دو افراد  ہلاک اور موبائل مکان اور گودام تباہ ہو گئے  ، ایک  شخص  نے اس کی ویڈیو فوٹیج کیمرے  میں محفوظ کر لی بگولا زمین پر تو بگولہ ایک معمولی دائرے کی شکل میں دکھائی دیا لیکن اس کے اوپر بڑا سیاہ بادل بھی چل رہا تھا  اور بجلی کڑکنے پر پورے علاقے کو روشن کر دیتا تھا دوسرا بگولا بھی اوکلا ہوما سے گزرا جس کے پیچھے اوکلاہوما سے وسطی ارکنساس تک ایک سو گیارہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےوالی ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی .