Thursday, April 18, 2024

اوکاڑہ،زمین کے تنازع پر ماں تین بیٹیوں سمیت قتل

اوکاڑہ،زمین کے تنازع پر ماں تین بیٹیوں سمیت قتل
October 30, 2018
اوکاڑہ ( 92 نیوز ) اوکاڑہ میں زمین کے تنازع پر ماں کو تین بیٹیوں سمیت قتل کر دیا گیا ،  پولیس تاحال ملزموں کو گرفتار  نہ کر پائی۔ دیپالپور میں زمین کا تنازع چار افراد کی  جان لے گیا  ، مرنے والوں میں ماں اور تین  بیٹیاں شامل ہیں ، ملزمان نے تیزدھار آلے سے چاروں کے گلے کاٹ ڈالے ۔ پولیس نے  نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد تحصيل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے  ملزمان کی گرفتاری کیلئے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔