Thursday, March 28, 2024

اوکاڑہ،8سرکاری اسکولوں میں سولر انرجی سسٹم کا افتتاح کردیاگیا

اوکاڑہ،8سرکاری اسکولوں میں سولر انرجی سسٹم کا افتتاح کردیاگیا
December 19, 2018
اوکاڑہ ( 92 نیوز ) ضلع اوکاڑہ کے 8 سرکاری اسکولوں میں   حکومت اور مخیرحضرات کی کوششوں سے سولرانرجی سسٹم مہیا کر دیا گیا۔ سرکاری اسکولوں کو سولرا نرجی سسٹم فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں ہوئی۔   تقریب میں کمشنر ساہیوال  عارف انور بلوچ  اورڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔سولرسسٹم  ضلعی حکومت اور مخیرحضرات کے تعاون سے فراہم کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کا کہنا تھا کہ ساہیوال  ڈویژن کے دوسرے اضلاع میں بھی سولر انرجی سسٹم لگانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے  کہا کہ سولر انرجی پینل  کی فراہمی سے سکول بجلی  کےبلز کی پریشانی سے آزاد ہوگئےہیں۔انہوں نے کہا کہ  نیٹ اینڈ گرین پاکستان کا جو خواب ہے اسے پورا کریں گے ۔