Tuesday, April 23, 2024

اوکاڑہ کے اعظم کی محبت میں تھائی لینڈ کی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

اوکاڑہ کے اعظم کی محبت میں تھائی لینڈ کی لڑکی پاکستان پہنچ گئی
October 8, 2018
اوکاڑہ ( 92 نیوز ) فیس بک کی دوستی شادی میں بدل گئی ، اوکاڑہ کا رہائشی تھائی لینڈ کی لڑکی بیاہ لایا ،لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد محمداعظم سے شادی کرلی۔ اوکاڑہ کے رہائشی محمد اعظم کی فیس بک پر تھائی لینڈ کی لڑکی سونگ میونسن سے دوستی ہوگئی  اور پھر دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ محبت میں دیوانہ پن اس حد تک بڑھا کہ سونگ میونسن اپنا ملک چھوڑ کر اپنی محبت کو پانے کیلئے پاکستان آن پہنچی اور اوکاڑہ پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد محمداعظم سے شادی کرلی ۔ اسلام قبول کرنے اور شادی کے بعد سونگ میونسن فاطمہ اعظم بن گئی ، فاطمہ اعظم کا کہنا ہے کہ وہ محمداعظم سے پیار کرتی ہے، اسلام امن پسند دین اور پاکستان پرامن ملک ہے۔ اس کا کہنا تھاکہ  یہاں آ کر اسے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔