Thursday, April 25, 2024

اوکاڑہ ، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کےتحت 60 ہزار پودے لگائے جا چکے

اوکاڑہ ، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کےتحت 60 ہزار پودے لگائے جا چکے
March 6, 2019
اوکاڑہ (92 نیوز) شہر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کےتحت 60 ہزار پودے لگائے جا چکے  ہیں  ، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساؤتھ سٹی میں محکمہ جنگلات کی خصوصی کاوش کے باعث 1500 پودے لگائے گئے۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے 60 ہزار کے قریب پودے لگائے جا چکے ہیں جس کا آڈٹ بھی کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز میں تمام بی ایچ یوز اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں ساڑھے سات ہزار پودے لگائے گئے ہیں ، اس سلسلے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پرکام جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پرتحصیل بھرسے بی ایچ یوز، آر ایچ سی اور ڈی ایچ کیو اسپتال سے تعلق رکھنے والی خواتین ملازمین سمیت سول سوسائٹی نے بھی بھرپور شرکت کی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کی شجر کاری مہم کو خوب سراہا۔