Sunday, September 8, 2024

اوکاڑہ  : پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

اوکاڑہ  : پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
July 17, 2016
اوکاڑہ(92نیوز)پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا اوکاڑہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلہ میں 6 دہشت گرد ہلاک ۔ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورغیرملکی کرنسی برامد کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس اور اینٹیلی جنس اداروں   نے خفیہ اطلاع پر اوکاڑہ کے  نواحی علاقے 28 ایل ٹو  میں  مشترکہ آپریشن شروع کیا  تو دہشتگردوں  نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ  کردی ۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کرکے  چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تیرہ ملزمان فرار ہو گئے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے کلاشنکوفوں اور دستی بموں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اورغیر ملکی کرنسی برآمد  کرلی گئی ہے ۔ برآمد ہونے والے غیر ملکی کرنسی میں بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔