Saturday, May 11, 2024

اوکاڑہ میں ڈاکو دکاندار اور گاہکوں کو لوٹ کر فرار

اوکاڑہ میں ڈاکو دکاندار اور گاہکوں کو لوٹ کر فرار
November 18, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ  میں دیپالپور روڈ پر مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دکاندار اور  موجود چار گاہکوں کو  لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ہو شرباء اضافہ  ہوا ہے ، بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار  ہیں ۔دوسری جانب  پولیس ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ دیپالپور روڈ پر نجی سویٹ شاپ پر 4 ڈاکووں نے سرعام گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی ، عینی شاہدین  کے مطابق  ڈاکو 10 منٹ تک دکان میں لوٹ مار  کرتے رہے، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی  ۔ متاثرین کے مطابق  دوران واردات کال کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر 30 منٹ بعد پہنچی ، ڈاکو نجی سویٹ شاپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے ،پولیس تاحال ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکی ۔