Tuesday, April 16, 2024

اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی کا ہنگامہ

اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی کا ہنگامہ
July 9, 2020
اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے ہنگامہ کر دیا۔ حمیرا کو شوہر کی پانچویں شادی کا علم ہوا تو بازارمیں شورشرابہ کیا۔ اسے کہتے ہیں رنگ میں بھنگ ڈالنا، اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پہلی تین بیویوں کے نکاح اور طلاق نامے بھی ساتھ لے کر پہنچ گئی۔ شوہر نے الزامات کی تردید کر دی۔ حمیرا نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کے خاوند نے پانچویں شادی 13 سالہ لڑکی سے کی، چوتھی بیوی حمیرا پہلی تین بیویوں کے نکاح اور طلاق نامے  بھی ساتھ لائی اور لوگوں کو دکھا دیئے۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے اس کی صرف دو شادیاں ہیں، ایک حمیرا اور دوسری اپنی کزن سے، حمیرا بلیک میل کر کے ایک گھر اپنے نام لگوا چکی ہے اور مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔ گھر کا سارا سامان بھی لے گئی اورجعلی نکاح کا الزام لگا کر بدنام کر کے بلیک میل کرتی ہے۔