Sunday, September 8, 2024

اوکاڑہ میں دہشت گردوں کےخلاف بڑی کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک

اوکاڑہ میں دہشت گردوں کےخلاف بڑی کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک
July 13, 2016
اوکاڑہ (92نیوز) اوکاڑہ کے نواحی گاوں 28 ٹو ایل کے علاقہ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا مارا جس پر پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس اور حساس اداروں کی جوابی کارروائی میں چھ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف‘ بارودی مواد‘ راکٹ لانچر اور ڈیٹو نیٹرز بھی ملے ہیں۔