Thursday, April 25, 2024

اوکاڑہ میں حضرت کرمانوالہ شریفؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں

اوکاڑہ میں حضرت کرمانوالہ شریفؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں
February 28, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریفؒ میں حضرت گنج کرم بابا جی سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف کرمانوالے کے 53ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام زائرین اللہ اوراس کے رسولﷺ کی سچی محبت کو اپنے دلوں میں بساکرزندگی بسر کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی محافل گھر گھر کروانے اورتبلیغ کے کام کو تیز کیاجائے ۔ عرس کا آج آخری روز ہو گا، اختتامی دعا میں ملک بھر سے عظام، علماءکرام سمیت زائرین و عقیدت مندوں کی کثیرتعدادآستانہ عالیہ کرمانوالہ میں شرکت کریں گے۔