Saturday, April 20, 2024

اوکاڑہ ، سردارمیرچاکراعظم رندبلوچ کامقبرہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

اوکاڑہ ، سردارمیرچاکراعظم رندبلوچ کامقبرہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار
March 14, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ  میں عظیم بلوچ جنگجو سردار میر چاکر اعظم رند بلوچ کا مقبرہ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ ی عدم توجہ سے ٹوٹ پھوٹ اور کستہ حالی کا شکار ہو کر بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ بلوچ قوم کے عظیم ہیرو میر چاکر اعظم رند نے سوری فوج سے مغل بادشاہ ہمایوں کو دہلی کا تخت واپس دلوا یا تھا، اس مدد پر اظہار تشکر  کے لیے ہمایوں نےستگھرہ کے مقام پر  قلعہ اورجاگیر تحفے میں دی تو میر چاکر اعظم رند بلوچ  نے یہاں پورا شہر  آباد کیا اور 97 برس کی عمر میں وفات پرستگھرہ کے مقام پر ہی تدفین ہوئی، اب یہ مقبرہ خستہ حالی کاشکار ہے۔ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی اور   سابق صدر سردار فاروق لغاری  مرحوم نے بھی اس عظیم  بلوچ   کے مقبرے پر حاضری دی تھی  ۔ مقبرے کی تزئین و آرائش کے اعلانات بھی  کئے جاتے رہے لیکن عملی طور پر کوئی اقدام نہیں ہوا ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس عظیم بلوچ سردار کے مقبرے کواز سر نو تعمیر کر کے قومی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔