Saturday, April 20, 2024

اوکاڑہ : حضرت کرمانوالا کا پانچ روزہ سالانہ عرس ختم

اوکاڑہ : حضرت کرمانوالا کا پانچ روزہ سالانہ عرس ختم
February 28, 2017
اوکاڑہ (92نیوز)اوکاڑہ میں حضرت سید محمد اسماعیل شاہ بخاری  المعروف کرمانوالہ سرکارؒ کا 51 واں عرس ختم ہو گیا  سجادہ نشین میر طیب علی شاہ  نے اختتامی دعا کروائی۔ پانچ  روزہ عرس کے آخری دن سیاسی و سماجی شخصیات،علمائے کرام اور زائرین نےبڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ضلع بھر میں عام تعطیل تھی۔ تفصیلات کےمطابق عظیم صوفی بزرگ سید محمد اسماعیل شاہ المعروف کرمانوالہ سرکارؒ کےعرس کی اختتامی تقریب میں  جید علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی اپوزیشن لیڈر  پنجاب  اسمبلی میاں محمود الرشید اور  سابق وزیر خارجہ  خورشید محمود قصوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔  عرس کے  آخری روز ملک بھر  سے آئے زائرین نے بڑی  تعداد میں  شرکت کی جو اپنے اپنے انداز میں عقیدت اور محبت  کا اظہار کرتے رہے۔ سید کرمانوالہ سرکار سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ ہیں، وہ انیس سو سینتالیس میں  بھارت سے ہجرت کرکے اوکاڑہ تشریف لائے اور یہاں کے لوگوں کو امن اور محبت کا درس دیا۔  پانچ روزہ عرس کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری  نفری موجود  تھی ۔