Thursday, March 28, 2024

اوکاڑہ بلدیاتی الیکشن : سابق ایم این اے کا پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ،فائرنگ سے ایک درجن افراد زخمی

اوکاڑہ بلدیاتی الیکشن  : سابق ایم این اے کا پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ،فائرنگ سے ایک درجن افراد زخمی
November 1, 2015
اوکاڑہ(92نیوز)اوکاڑہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ سابق ایم این اے نے پریزائڈنگ افسر کو تھپڑ رسید کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران فائرنگ اور ہنگامہ آرائی  کے کئی واقعات رونما ہوئے ۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ یو سی 14 میں سابق ایم این اے رائے غلام مجتبی کھر نے پریزائڈنگ افسر کو تھپڑ مارا اور بات ایف آئی آر کے اندارج پر ختم ہوئی الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تو پولنگ کا دوبارہ آغاز ہوا۔ بعض علاقوں میں ووٹ خریدنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں ۔ اوکاڑہ میں جگہ جگہ پارٹی کارکنوں اور امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، متعدد پولنگ سٹیشنوں پر گاہے بگاہے پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔