Wednesday, April 24, 2024

اوکاڑہ: ایس ایچ او مہر اسماعیل ڈاکوؤں کا رکھوالا، سچ اجاگر کرنے پر ’’اندھیرنگری’’ کے میزبان کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ: ایس ایچ او مہر اسماعیل ڈاکوؤں کا رکھوالا، سچ اجاگر کرنے پر ’’اندھیرنگری’’ کے میزبان کیخلاف مقدمہ درج
April 28, 2016
اوکاڑہ (نائنٹی ٹو نیوز) ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ قانون کا رکھوالا ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگا۔ ججی وٹو نامی ڈکیت نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں اور کوئی سننے والا نہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کی جانب سے سچ اجاگر کرنے پر ایس ایچ او نے پروگرام ’’اندھیرنگری’’ کے میزبان قیصر خان کیخلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام اندھیرنگری کی ٹیم جب گاؤں  بیلہ نورے کی پہنچی تو  لوگوں نے ججی ڈکیت گینگ کے ظلم وستم کی وہ کہانیاں سنائیں کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے۔ ججی ڈکیٹ گینگ کےظلم کا شکار بننے والے ہر سطح پر درخواستیں لے کر گئے لیکن کسی نے اُن کی فریاد نہ سنی۔ پروگرام اندھیرنگری کے میزبان قیصر خان نے ججی ڈکیت گینگ کی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا تو یہ علاقے کے ایس ایچ کو پسند نہ آیا۔ کیوں کہ ججی ڈکیت گینگ اس کا  منطور نظر ہے۔ فوٹیج میں بھی  دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقے کا ایس ایچ او کس طرح سے ایک شادی کی تقریب میں ججی ڈکیت گینگ کے لوگوں کے ساتھ موج مستیوں میں مگن ہے۔ ایس ایچ او ہر اُس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرتا ہے جو اس گینگ کے خلاف آواز اُٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اندھیرنگری کی ٹیم نے جب ایس ایچ او اور ججی ڈکیت گینگ کے ظلم وستم کی کہانیاں بے نقاب کیں تو ایس ایچ او مہر اسماعیل نے پروگرام کے اینکر قیصر خان کے خلاف بھی جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی۔