Monday, September 16, 2024

اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب کےدرمیان دریائےراوی میں کشتی الٹںے سے متعدد افراد لاپتہ

اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب کےدرمیان دریائےراوی میں کشتی الٹںے سے متعدد افراد لاپتہ
February 3, 2017
اوکاڑہ(92نیوز)سید والا کے قریب دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ریسکیو اہلکاروں سمیت اہل علاقہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں خواتین و بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے،کشتی جھیڈو والا پتن سے سیدوالا  پتن جا رہی تھی  کہ سید والا پل کے قریب الٹ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی  افراد کو بچالیا  ،کشتی میں  2 درجن موٹرسائیکلیں اوردیگر سامان بھی لدا  تھا۔