Monday, September 16, 2024

اوپیک ممالک تیل کی پیداواری حد جنوری کی سطح پر منجمد کرنے پر متفق نہ ہو سکے

اوپیک ممالک تیل کی پیداواری حد جنوری کی سطح پر منجمد کرنے پر متفق نہ ہو سکے
April 18, 2016
دوحہ (ویب ڈیسک) اوپیک ممالک تیل کی پیداوار منجمد کرنے کیلئے کسی فیصلے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں اور اس حوالے سے دوحہ میں ہونیوالا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تیل سے مالا مال ممالک کے وزرائے تیل کا اجلاس گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا جس میں اوپیک کے رکن اٹھارہ ممالک اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہوئے لیکن بارہ گھنٹے تک صلاح مشوروں کے باوجود تیل کی پیداواری حد جنوری کی سطح پر منجمد کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ ایران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس کا مو¿قف ہے کہ وہ پیداوار چالیس لاکھ بیرل یومیہ ہونے تک اوپیک کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ سعودی عرب نے تیل کی پیداوار منجمد کرنے کو ایران کی طرف سے پیداوار منجمد کرنے سے مشروط کر رکھا ہے۔