Friday, April 26, 2024

اوپی سی ڈبلیو کی ٹیم نے دوما سے مبینہ کیمیائی حملے کے نمونے اکٹھے کرلئے

اوپی سی ڈبلیو کی ٹیم نے دوما سے مبینہ کیمیائی حملے کے نمونے اکٹھے کرلئے
April 22, 2018
دوما ( 92 نیوز )  کیمیائی ہتھیاروں کے نگراں ادارے کی تحقیقاتی ٹیم نےشام کے شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے نمونے اکٹھے کرلیے  ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  نگراں ادارے او پی سی ڈبلیو کے ٹیم نے نمونے اکٹھے کیے  جس کے بعد اُنہیں تجزیے کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ او پی سی ڈبلیو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نتائج کو دیکھتے ہوئے رپورٹ تیار کی جائے گی جس کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔ سات اپریل کو دوما میں مبینہ کیمیائی حملے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے تھے  ، امریکا ،برطانیہ اور فرانس نے حملے کا الزام  شامی حکومت پر عائد کرتے ہوئے فضائی کارروائی کی تھی ۔