Friday, April 26, 2024

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت معمولی سی گرگئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت معمولی سی گرگئی
December 22, 2018
لاہور  ( ویب ڈیسک ) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت گر گئی ، ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قیمت گری مگر مقامی مارکیٹ میں ہفتہ وار تعطیل کے باعث ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ۔  قیمت خرید میں  10اور فروخت میں  20 پیسے کی کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت خرید 139.60سے کم ہوکر 139.50 جب کہ قیمت فروخت140سے کم ہو کر138.80روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طرح یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ یورو کی قیمت خرید  1.25روپے اور قیمت فروخت میں 1.30 روپے  کمی ریکارڈ کی گئی ۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں 50 جبکہ قیمت فروخت میں 60 پیسے کی  کمی دیکھی گئی ۔