Saturday, April 20, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستاہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستاہو گیا
March 17, 2021

کراچی ( 92 نیوز)ملکی میں سیاسی استحکام آتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آ گئی ، ہنڈریڈ انڈیکس میں 593 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد ایک بار پھر بحال ہوگئی ، اوپن مارکیٹ میں ایک روپے جبکہ انٹر بینک میں 98 پیسے سستا ہوگیا ۔

ملک میں سیاسی استحکام اور لانگ مارچ ملتوی  ہوتے ہی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی رحجان جاری ہے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ہنڈریڈ انڈیکس 593پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 450پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1عشاریہ32فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

کرنسی مارکیٹ کی بات کی جائے تو امریکی ڈالر کے قدر میں گراوٹ کا رحجان جاری ہے ،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپےسستا ہوکر 156روپے20پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوکرایک سال کی کم ترین سطح 155.74روپے پر آگیا ۔