Saturday, April 20, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 119روپے 50 پیسے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 119روپے 50 پیسے کا ہوگیا
April 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان میں ڈالر کی اڑان جبکہ عالمی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 119 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 119 روپے 50پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔