Friday, March 29, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103روپے 10پیسے کا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103روپے 10پیسے کا ہو گیا
June 1, 2015
کراچی (92نیوز) اسٹیٹ بینک کے اقدام سے قیمت میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین روپے دس پیسے کا ہوگیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی گورنر اور ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کی ملاقات کے بعد دو دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے دس پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنا پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین روپے دس پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے کی کمی سے ایک سو ایک روپے پچانوے پیسے پر آ گیا ہے۔