Monday, September 16, 2024

اوول ٹیسٹ : اسد شفیق اوریونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کے 6وکٹوں پر 340رنز

اوول ٹیسٹ : اسد شفیق  اوریونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کے 6وکٹوں پر 340رنز
August 12, 2016
لندن(92نیوز)اوول ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کا امتحان ابھی تک جاری ہے  انگلینڈ کی پہلی اننگز تین سو اٹھائیس رنز کے جواب میں محتاط بیٹنگ کی گئی  ۔   اسد شفیق اوریونس خان  شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنا کر 12رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔  دونوں بلے بازوں نے مل کر گوروں کی خوب پٹائی کی اور اپنی سنچریاں بنائیں ۔اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 12رنز کی برتری حاصل کر لی  ہے ۔ اس سے پہلے دوسرے دن کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نے تین سکور اور ایک کھلاڑی آوٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو یاسر شاہ چھبیس اور اظہر علی انچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ افتخاراحمد اور مصباح الحق بھی کارکردگی نہ دکھا سکے جبکہ اسد شفیق اور یونس خان نے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھال لیا ۔ دوسرے دن کے اختتام تک یونس خان اور سرفراز احمد کریز پر موجود تھے ۔