Friday, April 19, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ
April 15, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ آ گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی بھی شر کت ہوئی۔ وائس چیئر مین اورسیز کمیشن پنجاب وسیم اختر رامے اور سیکرٹری قانون بہاد رعلی خان سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔ وسیم رامے نے اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے اقدامات پر بر یفنگ دی ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

چودھری محمد سرور نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقرر کی جائیگی۔ اوورسیز پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں ، انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔